ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 امریکا، ڈرائیور نے کار راہگیروں پر چڑھا دی، 8افراد ہلاک

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بس کے انتظار میں کھڑے افراد پرچڑھادی ، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے،  ہلاک اور زخمی تارکین وطن کا تعلق وینزویلا سے ہے، یہ لوگ چند روز قبل پناہ گاہ پر رہائش کے لیے آئے تھے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوبی ٹیکساس کے شہر براونزول میں تارکین وطن کے امدادی سینٹر کے باہر پیش آیا، ہلاک اور زخمیوں میں تارکین وطن شامل ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی سرخ اشارہ توڑتے ہوئے شہریوں پر چڑھادی، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ دانستہ تارکین وطن کو ٹارگٹ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے یا پھر ایک حادثہ ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب تارکین وطن کے قائم سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی تارکین وطن کا تعلق وینزویلا سے ہے، یہ لوگ چند روز قبل پناہ گاہ پر رہائش کے لیے آئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں