ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو سے اظہار تعزیت

ترکیہ نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (KDC) میں سیلاب کی تباہی میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  کے ڈی سی کے مشرق میں جنوبی کیوو صوبے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والی سیلاب کی تباہی میں سینکڑوں جانیں ضائع ہونے اور  8 مئی کو ملک میں قومی سوگ کا منانے پر  ترکیہ کو گہرا دکھ پہنچا ہے۔

بیان میں سیلاب کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین، جمہوری جمہوریہ کانگو کے عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

کے ڈی سی کی جنوبی کیوو ریاست میں سیلاب سے 394 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں