ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رجنی کانت کی فلم ’سلام لال‘ کے پوسٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ

 ممبئی: بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی نئی فلم ’لال سلام‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا اور اس نے مداحوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سپر اسٹار اداکار کا پوسٹر بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی ٹرولنگ شروع کردی ہے۔

پوسٹر ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں اور وہ پوسٹر کو رجنی کانت کی شخصیت کے مطابق بالکل اوسط سے بھی کم لیول کا قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین جہاں پوسٹر کے معیار پر سیخ پا ہیں وہیں وہ اس بات پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ فلم کی ہدایت کار ایشوریہ رجنی کانت کیوں ہیں۔

رجنی کانت فلم ’لال سلام‘ میں ایک کومیو کردار ادا کریں گے اور مداحوں کے مطابق ایک مختصر کردار کا بھی بدترین پوسٹر بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں