ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شبانہ اعظمی نے اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی حمایت کردی

 ممبئی: بالی وڈ کی معروف سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔ 

اداکارہ کے مطابق جو لوگ اس فلم پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں وہ اسی طرح غلط ہیں جس طرح عامر خان کی ’لال سنگھ چڈا‘ پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

شبانہ اعظمی نے ٹویٹر پر فلم کی حمایت میں لکھا ’جو لوگ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں وہ ان لوگوں کی طرح غلط ہیں جو عامر خان کی ’لال سنگھ چڈا‘ پر پابندی چاہتے تھے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب ایک مرتبہ مرکزی سینسر بورڈ نے فلم کو پاس کردیا تو پھر کسی کو اس فیصلے کے اوپر اضافی آئینی اتھارٹی کے اختیارات نہیں ہیں۔

فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی عوامی جذبات کو تیز کردیا ہے، جہاں کچھ لوگ فلم کی تعریف کررہے ہیں وہیں اکثریت اسے پروپیگنڈا قرار دے رہی ہے۔

متنازع ہونے کے باوجود باکس آفس پر فلم کے نمبر متاثر کن ہیں اور صرف ابتدائی تین دنوں میں ’دی کیرالہ اسٹوری‘ نے 16 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں