ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے جائے گی

کراچی: مسلم ہینڈز پاکستان کے تحت پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

گھروں سے محروم دنیا کے نوجوانوں کا سب سے بڑا ایونٹ 29 جولائی سے 5 اگست تک ناروے کے شہر اوسلو میں کھیلا جائے گا۔ ناروے کپ یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لیے دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال ٹورنامنٹ میں سے ایک ہے جس میں 1972 میں ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد سے 127 سے زائد ممالک کے کھلاڑی اور ٹیمیں حصہ لے چکی ہیں۔

ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں اس سال منگولیا، یوکرین، پاکستان، الجیریا، لیتھوانیا، گبون، گیمبیا، موزمبیق، نیپال، عمان اور سعودی عرب کی ٹیمیں میدان میں آئیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں