ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی لائیو اسٹریمنگ کا مطالبہ

 واشنگٹن:امریکا کے رکن کانگریس بریڈ شرمین نے  اگلے 24گھنٹوں کے دوران  عمران خان کی لائیواسٹریمنگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ان کے حامیوں کو یہ پتہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی رکن کانگریس  نے کہا کہ  عمران خان کی گرفتاری بظاہر ایک ،ملٹری کو، معلوم ہوتا ہے نہ کہ انصاف کا غیر جانبدارانہ اطلاق۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی  24گھنٹے کے دوران  لائیو اسٹریمنگ کی جائے تاکہ پاکستانی عوام اس صورتحال میں نہ ہوں جس میں عمران خان کے حامیوں کو یہ پتہ نہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان کی گرفتاری سے پورے ملک میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری کا جواز نہیں بنتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں