ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا فرانس، ازبیکستان اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک کے ساتھ منصوبوں پر کام کا فیصلہ

سعودی عرب نے چین، فرانس، ازبکستان اور ترکیہ کے بھی شامل ہونے والے ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کے منصوبوں پر بات چیت کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جدہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت وزراء کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی کے قیام کے معاہدے کی تکمیل کے لیے پروٹوکول کے مسودے پر چینی فریق کے ساتھ بات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے سماجی خدمات کے شعبے میں تعاون سے متعلق ترکیہ  کے ساتھ  دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کرنے کا فیصلہ کیا۔

فرانسیسی حکومت کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت کے مسودے پر اور ازبکستان کے ساتھ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے لیے تعاون فریم ورک معاہدے کے مسودے پر بات چیت کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی نے بحیرہ احمر کے لیے ایک پائیدار قومی حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اگرچہ بحیرہ احمر کے لیے پائیدار قومی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، سعودی عرب نے جنوری 2020 میں اعلان کیا  تھا کہ اس نے بحیرہ احمر کے ہمسایہ عرب اور افریقی ممالک پر مشتمل کونسل کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں