ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آخر کار عقل غالب آگئی،عمران خان کی رہائی پر جمائما کا رد عمل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں رہائی کے بعد سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا رد عمل آ گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ٹویٹ پر جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ آخر کار عقل غالب آگئی۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی بی سی نیوز نے ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں