ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداروں پر حملے پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہیں، مسلم لیگ ق

  کراچی: مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اداروں پر ایسے حملے نہیں ہوئے، پی ٹی آئی نے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ   پی ٹی آئی میں شرپسند عناصر ہیں جن کے تانے بانے غیر ملکی اداروں سے ملتے ہیں پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو پر حملے کی کوشش کی کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگا کر ان کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے پی ٹی آئی کے دفاتر بند کئے جائیں۔

ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی سے اب کوئی بات نہیں ہونا چاہیے ان کے خلاف بس ایکشن ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں تھا یہ عمران خان نہیں طالبان خان ہیں جسطرح تنصبات پر حملے کئے گئے ایسا لگا جیسے شرپسند تربیت یافتہ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں