ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپسے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

عدالت نے درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہیں، عدالت کا کہنا تھاکہ درخواستوں کو سماعت کیلئے فل بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔

جسٹس رضا قریشی نے ایک نوعیت کی دو درخواستوں پر سماعت حکم سنایا، عدالت کاکہنا تھا کہ اسی نوعیت کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی فل بینچ سماعت کر رہا ہے،مناسب ہے درخواستوں کو اسی بینچ میں کارروائی کیلئے پیش کیا جائے۔

درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کے بعد انہیں پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں