اسلام آباد:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم شارجہ میں یواے ای کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ نے یواے ای کے خلاف میچ کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یو اے ای کے خلاف ون ڈے میچز ورلڈکپ کوالیفائر کی تیاریوں کا حصہ ہیں، شارجہ میں یو اے ای کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا تھا کہ ون ڈے میچز 5، 7اور 9جون کو کھیلے جائیں گے جب کہ تینوں ون ڈے میچز شارجہ میں ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے،آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر زمبابوے میں 18جون سے 9جولائی تک کھیلا جائے گا۔