ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی روانگی میں تاخیر

 اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر شیلنگ کی وجہ سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے عدالت سے نکلنے میں تاخیر ہوگئی ہے اور وہ ابھی تک عدالت میں  موجود ہیں۔

کمرہ عدالت میں ڈی آئی جی سیکیورٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے  ملاقات کی ہے اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ سری نگر ہائی وے پر شیلنگ کی وجہ سے روٹ ابھی کلیئر نہیں ہے جس پر  چیئرمین تحریک انصاف نے جواب دیا کہ ہم کچھ دیرانتظار کر لیتے ہیں۔

سری نگر ہائی وے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں اور شیلنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔

قبل ازیں عمران خان نے احاطہ عدالت میں رینجرز کی بڑی تعداد کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد رینجرز کو  وہاں سے ہٹادیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں