ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ،  بلیک سی گرین انیشیٹو کے تسلسل کے لیے کام کرتا رہے گا: مارٹن گریفتھس

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے کہا کہ اقوام متحدہ،  بلیک سی گرین انیشیٹو کے تسلسل اور مکمل نفاذ کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق، گریفتھس نے 10-11 مئی کو استنبول میں منعقدہ بلیک سی گرین انیشیٹو اجلاس میں ترکیہ، روس اور یوکرین کے نائب وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے عالمی غذائی تحفظ کے لیے اس اقدام کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے، گریفتھس نے اس اقدام کے آغاز کے بعد سے یوکرین سے 30 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی محفوظ برآمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے شامل فریقین کو مبارکباد دی۔

مارٹن گریفتھس نے  اجلاس  میں روس سے خوراک اور کھاد کی برآمدات میں نمایاں شراکت کو سراہنے  کے علاوہ   مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال  کرنے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان امور میں  ٹوگلیٹی-اوڈیسا امونیا پائپ لائن کو دوبارہ  کحولنے ، معاہدے کی توسیع، مشترکہ رابطہ مرکز  کا قیام اور  مستحکم آپریشنز  جیسے  موضوعات  شامل ہیں۔

گریفتھس نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اس اقدام کے تسلسل اور مکمل نفاذ کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

یوکرین کی کمیونٹیز، ریجنز اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے وزیر الیگزینڈر کبرکوف نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کی مدت میں توسیع کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور ترکیہ نے مذاکرات کو آن لائن جاری رکھنے کی تجویز دی، کبراکوف نے کہا، "یوکرین کا وفد اناج کی  راہداری کی مدت میں توسیع پر زور دینے کے علاوہ جہازوں کی رجسٹریشن اور معائنہ بلا تاخیر جاری رکھنے پر زور دے رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں