ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19:بنگلادیش کی تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست

ڈھاکہ :بنگلا دیش انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تیسرے ون ڈے میں بنگلا دیش انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان انڈر 19کو بیٹنگ دی، مہمان ٹیم 41.5اوورز میں 154رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کپتان سعد بیگ 42گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

جواب میں بنگلا دیش نے 26اوورز میں مطلوبہ سکور 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، وکٹ کیپر بیٹر عادل بن صدیق آٹھ چوکوں کی مدد سے 36رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔

خیال رہے کہ پانچ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان انڈر 19 کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں