ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتیں خواہشات کا اظہار نہیں بلکہ آرڈر جاری کرتی ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدالتیں خواہشات کا اظہار نہیں بلکہ آڈر جاری کردی ہیں،صحیح سلامت چل کر عدالت پیش ہونے پر عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ دو راتوں میں ان کی ٹانگ کو شفا مل گئی۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کی خواہشات پر قانون پامال ہو رہا تھا، عدلیہ سے سوال پوچھنے کی جسارت نہیں کرسکتا لیکن اس ملک میں دو معیار کیوں ہیں، کیا انصاف صرف عمران خان کے لئے ہے؟

خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ آرڈر کی جگہ کہا گیا ہماری خواہش ہے، عدالتیں خواہشات کا اظہار نہیں بلکہ آرڈر جاری کرتی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہبازشریف آشیانہ کیس میں آجاتا تھا تو کسی اور کیس میں پکڑ لیا جاتا تھا، نیب قانون کا پہلا بینی فشری عمران خان ہے، مجھے دو کمبل دیئے گئے، اب تو گیسٹ ہاوس میں سہولیتں دی جارہی ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کیایہ حملے ملکی سالمیت پرحملہ اورملک دشمنی نہیں؟ عدلیہ خواہش کے بجائے ریکوئیسٹ کہہ دیتی، عدالتوں کی بڑی عزت اوراحترام کرتاہوں،ان حکم کامنتظرتھا، عدالتوں نے حکم کے بجائے خواہشات کا اظہارکیا۔سوموٹونوٹسز،راتوں کوعدالتیں،تشویش قانون پامال ،عمران خان کی خواہشات پرقانون اورآئین پامال ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں