ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی بے روزگاری کا عفریت عوام کی زندگیوں کو نگل رہا ہے،  ضیاء الدین

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نااہل حکومت غریب مکاؤ پالیسیوں پر گامزن ہے،  مہنگائی بے روزگاری کا عفریت عوام کی زندگیوں کو  نگل رہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کا سکھ چین چھین لیا ہے۔

ضیاالدین ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے تباہ حال عوام پر اضافی یوٹیلیٹی بلزکا ناجائز بوجھ غربیوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، لوگوں کیلئے دووقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین امر بن چکا ہے ایسے میں ہزاروں روپوں کے ناجائز ٹیکسوں کیساتھ بجلی و گیس کے بلوں نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آٹا، گھی، دالیں اور سبزیاں کی قیمتیں بھی سو فیصد بڑھ بڑھ چکی ہیں۔ لوگوں کے جولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، ملک کو بدامنی انتشار اورلاقانونیت سے بچانے کیلئے قرآن وسنت کے نظام کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کا بابرکت نظام ہے جس کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں