ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرو میں فروری سے اب تک ڈینگی بخار سے 80 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک پیرو میں فروری سے اب تک ڈینگی بخار سے 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کیسز کی تعداد 73 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پیرو کی وزیر صحت روزا گٹیریز نے بتایا کہ انہوں نے ڈینگی بخار کے خلاف جنگ کے لیے 10 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے بیماری کی وجہ سے 226 اضلاع میں ہنگامی حالت کو مزید 4 ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔

ملک میں ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافے کے باعث 25 فروری کو 13 خطوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈینگی وائرس مچھروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ بیماری، جو عام طور پر انکیوبیشن کی مدت کے بعد ہلکے بخار کا سبب بنتی ہے، بعض صورتوں میں جان لیوا بھی  ثابت  ہو سکتی ہے۔

ملک میں بارشوں کے مہنیوں جون، ستمبر، دسمبر اور مارچ میں کیسز  میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں