6 مئی کو مغربی کینیڈا کے صوبے البرٹا سے شروع ہونے والی جنگل کی آگ سے اٹھنے والا دھواں پھر برٹش کولمبیا کے علاقے میں پھیل کر امریکہ تک پہنچ گیاہے۔
بی بی سی کی خبر کے مطابق نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے بش فائر سیزن کا غیر معمولی طور پر آغاز ہوا ہے۔
کینیڈا میں لگنے والی آگ کے حوالے سے NOAA کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والا دھواں کینیڈا کے مشرقی حصے کی طرف بڑھ کر امریکہ اور کینیڈا کی سرحد تک پہنچ گیا ہے۔
یو ایس نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ "کینیڈا کے جنگل کی آگ سے اٹھنے والا دھواں بالائی فضا میں میں پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے ہوا واشنگٹن میں شام کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ میں سے 23 مقامات میں کنٹرول سے باہر تھی جو اب 75 مقامات تک قابو سے باہر ہے ۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ 300 فوجی فائر فائٹرز کی مدد کے لیے ہوا اور زمین سے آگ پر قابو پانے میں مدد کریں گے۔
آگ لگنے سے 6ہزار سے زائد طلباء متاثر ہونے کے باعث 28 سکولوں میں تعلیم معطل کر دی گئی ہے۔