ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کی اداکارہ کا ڈرامے کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسگی کا الزام

ممبئی: بھارتی اداکارہ جینیفر بنسیوال نے تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ٹی وی ڈرامے تارک مہتا کا اُلتا چشمہ کی اداکارہ جینیفر بنسیوال نے ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی سمیت دو افراد پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

جینیفر بنسیوال جو پچھلے 15 سال سے ٹی وی شو میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کر رہی ہیں، نے کہا ہے کہ انہوں نے 8 اپریل کو متعلقہ حکام بشمول خواتین کے قومی کمیشن اور ممبئی پولیس کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے پروڈیوسر مودی، پراجیکٹ کے سربراہ سہیل رمانی اور ایگزیکٹو پروڈیوسر جتن بجاج پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت کی ہے۔

تاہم پروڈیوسر نے اداکارہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کو بدتمیزی اور بدسلوکی سے پیش آنے کی  وجہ سے شو سے نکالا گیا تھا اور اب وہ اُنہیں اور شو کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس پر وہ جینیفر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں