ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مردم شماری: 23 روز میں کراچی کی آبادی میں 26 لاکھ سے زائد کا اضافہ

کراچی :کی آبادی میں 23 دنوں میں 26 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوگیا۔

محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری ہے جس دوران سندھ کی آبادی 5 کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ کراچی کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 86 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، شہر کی آبادی میں 23 دنوں میں 26 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد کی آبادی ایک کروڑ 21 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ گئی اور لاڑکانہ میں اب تک 80 لاکھ 55 ہزار افراد گنےجاچکے ہیں جب کہ سکھرڈویژن میں اب تک 63 لاکھ 34 ہزار افراد شمار ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہید بے نظیر آباد میں 60 لاکھ 75 سے زائد افراد کی گنتی ہوئی ہے اور میرپورخاص ڈویژن کی آبادی 50 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں