ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بالان میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھاڈر بولان کے علاقے مشکات کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹائم ڈیوائس کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ریلوے کا ملازم زخمی ہوگیا۔

دھماکے کے بعد پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور امدادی ٹیم کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں سے زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ خوش قسمتی سے دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا عندیہ دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں