ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رنویر اور عالیہ میں خود کو اور ہیما مالنی کو دیکھتا ہوں، دھرمیندر

 ممبئی: دھرمیندر نے کہا ہے کہ وہ جب بھی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو دیکھتے ہیں تو انہیں اپنی اور ہیما مالنی کے ساتھ کی یاد آتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو بہترین آن اسکرین ساتھی اداکار کے طور پر مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جاتا ہے۔ بالخصوص جن لوگوں نے کرن جوہر کی راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی دیکھی، وہ جوڑی کے دل کی گہرائیوں سے معترف ہیں۔

دھرمیندر کہتے ہیں کہ اسکرین پر رنویر اور عالیہ کی جوڑی میں کچھ معصوم اور جادوئی سا ہے۔ وہ مجھے اسکرین پر ہیما اور میری یاد دلاتے ہیں جب ہم ایک ساتھ بہت سی فلموں میں کام کرتے تھے۔

لیجنڈ اداکار کا کہنا تھا کہ بہت سلجھے ہوئے بچے ہیں وہ اسکرین پر ایک سمجھدار جوڑے لگتے ہیں۔ لوگ رنویر اور عالیہ میں ہیما اور میری جھلک دیکھیں گے۔

دوسری جانب راکی اور رانی کی پریم کہانی فلم کے عملے کے ایک رکن کا بھی دونوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ چاندنی میں رشی کپور اور سری دیوی کے بعد اسکرین پر رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی سب سے زیادہ رومانوی جوڑی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں