ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ بنگلادیش میں ریلیز، سینماؤں پر مداحوں کا رش

ممبئی / ڈھاکا: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو دیکھنے کیلئے بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا کے سینماؤں کے باہر رش لگ گیا۔ 

میگا بجٹ اور میگا کاسٹ بلاک بسٹر ’پٹھان‘ ہندی سینما کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جو پچاس برس کے وقفے کے بعد بنگلادیش میں ریلیز ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی فلم کی ریلیز سے بنگلادیش میں شاہ رخ خان کے مداح بہت پرجوش ہیں اور وہ ٹولیوں کی شکل میں سینما کا رخ کررہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایک مداح کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ایک ہندی فلم بنگلا دیش میں ریلیز ہورہی ہے اور وہ پہلی مرتبہ شاہ رخ کو ایک بڑی اسکرین پر دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ’پٹھان‘ 1971 کے بعد بنگلادیش میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندی فلم بن گئی

ایکشن سے بھرپور فلم نے اب تک پوری دنیا سے 1040 کروڑ تک بزنس کرکے ہندی سینما کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

جاسوسی تھرلر یش راج پروڈکشن ہاؤس کی چوتھی فلم ہے اور اسے 25 جنوری کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں