ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن نے یوروویژن جیت لیا

انگلینڈ کے شہر لیورپول میں کل رات منعقدہ یوروویژن مقابلہ موسیقی میں سویڈن پہلے نمبر پر رہا اور گلوکارہ لورین دوسری دفعہ یوروویژن جیتنے والی پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں۔

سویڈن کی شہری لورین نے پہلی دفعہ 2021 یورو ویژن مقابلہ جیتا تھا۔

کل کی جیت کے ساتھ سویڈن کُل 7 دفعہ یورو ویژن کا فاتح  بن چُکا ہے ۔

ٹیٹو نامی گیت کے ساتھ کُل 583 پوائنٹ سے حاصل کی گئی اس فتح کی وجہ سے  سویڈن 2024 میں یورو ویژن مقابلے کی میزبانی کرے گا۔

یوروویژن کی یہ میزبانی ‘آبا ‘کی 1974 میں’واٹرلُو’ نامی گیت کے ساتھ حاصل کی گئی تاریخی فتح کی 50 ویں سالانہ یاد  کے موقع پر کی جا رہی ہے۔

سویڈن کے بعد فن لینڈ سے کاریجا گروپ 526 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور اسرائیل سے نوا کیریل  362 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں