ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ‘‘رن دی سلک روڈ’’ کا انعقاد

بشکیک: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت بین الاقوامی اسیک کول میراتھون کا آغاز کرغزستان کے چولپون عطا قصبے میں ہوا۔

میراتھون کا آغاز کرغزستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین ایڈل بیسالوف اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے کیا۔ میراتھون کا انعقاد شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان ثقافتی اور انسانی تعاون کو مضبوط بنانے، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے، شرکا کی اسپورٹس مین شپ کو بہتر بنانے اور اندرونی اور بیرونی سیاحت کی تقریبات کو فروغ دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔

23 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار  سے زائد شرکا نے ایونٹ کے لیے اندراج کرایا تھا، جس میں میراتھون، ہاف میراتھون، 10 کلومیٹر دوڑ اور 3 کلومیٹر نارڈک واک شامل ہے۔

منتظمین کے مطابق ڈپلومیٹک کور کے نمائندوں کے ساتھ ایک صحت مند دوڑ بھی منعقد کی جائے گی۔ میراتھون اور ہاف میراتھون کا انعامی فنڈ تقریبا 18 ہزار امریکی ڈالرز ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں