ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیتابھ بچن ممبئی کے ٹریفک سے تنگ آکر اجنبی سے لفٹ لینے پر مجبور ہوگئے

 ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن ممبئی کے ٹریفک سے تنگ آکر اجنبی شخص سے لفٹ لینے پر مجبور ہوگئے۔

امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں موٹر سائیکل پر ایک شخص کے ساتھ سوار دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے اس تصویر کے کیپشن میں لفٹ دینے والے اجنبی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کو جانتا تو نہیں لیکن آپ کی وجہ سے میں کام کیلئے وقت پر پہنچ گیا۔ لفٹ کے لیے شکریہ دوست۔‘

امیتابھ بچن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ بگ بی نے خود کسی عام شہری سے لفٹ مانگی ہے اس نے تو خواب میں بھی ایسا نہیں سوچا ہوگا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ممبئی کے ٹریفک نے امیتابھ بچن جیسے لیجنڈ کو بھی لفٹ لینے پر مجبور کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار

یاد رہے کہ امیتابھ بچن گزشتہ دنوں اپنی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی تاہم اب اداکار صحتیاب ہوچکے ہیں اور شوٹنگ مکمل کروانے میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں