ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان کی مدرز ڈے پوسٹ پر ان کی سابقہ گرل فرینڈ جذباتی ہوگئیں

 ممبئی: ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں جسے دیکھ کر ان کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی جذباتی ہوگئیں۔ 

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنی ماں کے ساتھ گھر میں ایک صوفے پر موجود ہیں۔

ایک تصویر میں سلمان اپنی والدہ سلمیٰ کی آنکھوں میں پیار سے دیکھ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنی والدہ کے رخسار کو بوسہ دے رہے ہیں۔

سلمان خان کی پوسٹ پر ری ایکشن دیتے ہوئے ان کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی نے ’موم‘ لکھا اور ساتھ ہی دل کی دو ایموجیز لگائی۔

اداکار کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی لوگوں کا رش لگ گیا اور متعدد شوبز فنکاروں نے پوسٹ پر دل والے ایموجیز ڈالے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں