ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنہوں نے آدھی رات کو ان کے لیے عدالت لگائی، اعتزاز احسن

لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا  ہے کہ لبرٹی سے کورکمانڈر ہاوس تک ڈھائی گھنٹے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی،آئی جی پنجاب کو پکڑنا چاہیے کہ رکاوٹیں کہاں تھیں۔ 

ان کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو گزشتہ روزسپریم کورٹ دھرنے میں شریک نہیں تھے، مریم نواز، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ کے لہجے اور کلام کا مقصد کیا ہے؟انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ ان کا مقصد چیف جسٹس کو ہٹانا نہیں ہے؟ 

انہوں نے کہاکہ یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنہوں نے آدھی رات کو ان کے لیے عدالت لگائی،اسی چیف جسٹس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گئی۔ یہ لوگ اس وقت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فیصلے پر ان کی تعریفوں کے پل باندھتے تھے،عدم اعتماد میں یہ لوگ چیف جسٹس کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اب یہ چیف جسٹس رہ جاتے ہیں تو ان کو موت نظر آتی ہے، شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ اور مریم نواز کی خواہش ہے ان کو نااہل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں