ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصی پر دھاوا،متعدد فلسطینی زخمی

اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں 400 اسرائیلی یہودی آباد کاروں نے آج  صبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ کے کئی ارکان بعد میں مسجد اقصی آئیں گے اور ان دراندازیوں میں شریک ہوجائیں گے۔

یہودیوں کی یہ دراندازی اس وقت سامنے آئی ہے جب القدس اور اس کے اطراف میں یہودی دائیں بازو کے گروپوں کے  پرچم مارچ کی تیاری کے حوالے سے پہلے ہی علاقے میں شدید کشیدگی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کے فلیگ مارچ کو محفوظ بنانے کے لیے القدس میں 3 ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔

 اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کی علی الصبح مغربی کنارے کے شہر نابلس پر بھی دھاوا بول دیا ۔

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جن میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 نابلس میں ہلال احمر کے ترجمان احمد جبریل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ربڑ سے ملفوف دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں