ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کراچی میں گرفتار

 کراچی : تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی کراچی میں گرفتار کر لیا گیا، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گرفتار کیا گیا ہے،  تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو درخشاں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

عمران اسماعیل کی گرفتاری سرکاری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ہاتھوں ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران اسماعیل کو ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس سے گرفتار کیے گئے عمران اسماعیل کو کراچی شرقی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، عمران اسماعیل کی کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتاری کی گئی ہے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل شارعِ فیصل پر جلاو گھیراو کے مقدمے میں نامزد ہیں، سابق گورنر سندھ کے خلاف رینجرز کی چوکی، جیل کی گاڑی، بس اور دیگر جلاو گھیراو کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں