ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پابندی کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کریگی، پرویز خٹک

نوشہرہ: رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پارٹی پرپابندی کی کوشش کی گئی تو  پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کریگی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی پارٹی سے جاتا ہے تو کوئی آتا ہے، اس سے پارٹی پرکوئی اثر نہیں پڑیگا، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عدالتوں کے ہمیشہ احترام کیا ہے جو بھی فیصلہ عدالت کرتی ہے اس پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے، عدالتوں پر لعن طعن کرنا اچھی بات نہیں ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں