ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیڈن کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن :امریکی صدر بائیڈن کی جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدہ سے ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے خطے میں بڑھتے چینی اثر و رسوخ کے خلاف امریکا جاپان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔

وائٹ ہائوس کے مطابق جاپانی شہر ہیروشیما میں امریکی صدر کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں روس، یوکرین اور چین سے متعلق مسائل پر بات کی گئی۔

جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کے ساتھ روس کے خلاف یوکرین کی حمایت اور روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

دونوں رہنماوں کی ملاقات میں امریکا جاپان مشترکہ مسائل پر مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا اور خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں