صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ایک ایسا ملک بن گیا ہے جو نہ صرف ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے بلکہ ٹیکنالوجی کی منصوبہ بندی، اس کی ترویج اور پیداوار بھی کرتا ہے۔
اپنے ٹویٹ کو صدر ایردوان نے "میرے پیارے نوجوان بھائیو” کہہ کر شروع کی اور کہا کہ ہم ایک ایسے ترکیہ میں رہ رہے ہیں جہاں ہر قسم کی آرٹ کی تقریبات وسیع پیمانے پر منعقد کی جا سکتی ہیں، بین الاقوامی تنظیموں کی میزبانی کی جا سکتی ہے، اور جہاں کھیل، موسیقی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے امکانات ہیں۔
208 یونیورسٹیوں، 96 ٹیکنو پارکس، 316 ڈیزائن سینٹرز اور 1249 آر اینڈ ڈی سینٹرز کے ساتھ، اپنے اہداف کی جانب رواں دواں ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ”ٹیکنو فیسٹ کے ساتھ، جہاں 10 لاکھ سے زیادہ نوجوان مقابلہ کرتے ہیں، ہمارے پاس ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں آپ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور طریقے سے مظاہرہ کر تے ہوئے پوری دنیا کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ہماری قومی ٹیکنالوجی کاروائیوں کی بدولت، ہم ایک ایسا ملک بن رہے ہیں جو نہ صرف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے بلکہ ڈیزائننگ کرنے ، اسے ترقی دینے اور پیدا کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔