ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل  2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں سابق گورنر سندھ و پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

 ٹیپو سلطان پولیس کی جانب سخت سیکیورٹی میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بکتر بند گاڑی میں پہنچایا گیا۔  ٹیپو سلطان پولیس نے عمران اسماعیل کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

 تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت پھیلانے کے الزامات ہیں۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزم سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے عمران اسماعیل کو پیر کے روز دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میرے خلاف بنایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے۔ میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔ پارٹی تبدیل کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں