ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنچری کرنے والے ویرات کوہلی کیلئے انوشکا شرما کا منفرد پیغام

 ممبئی: بھارت کے سپراسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف کوالیفکیشن راؤنڈ میں ناقابل شکست چھٹی سنچری اسکور کی ہے جس پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ 

انوشکا شرما اس اہم موقع پر گراؤنڈ پر موجود نہیں تھیں اسی لئے انہوں نے ویرات کو پیغام دینے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر کوہلی کی اننگز کی مختلف تصاویر سجائیں اور ساتھ ایک مختصر سا دلچسپ کیپشن دیا۔

انوشکا شرما نے لکھا ’وہ (ویرات کوہلی) ایک (ڈائنامائیٹ کی ایموجی) ہے، کیا ہی بہترین اننگ تھی (دل والا ایموجی اور 100 والا ایموجی)‘۔

اداکارہ کی طرف سے اپنے شوہر کیلئے دلچسپ پیغام کو مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اس پر منفرد کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 63 بالوں چار چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں