ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، نابلس میں جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی

تل ابیب: اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں 400 اسرائیلی یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہودیوں کی یہ دراندازی اس وقت سامنے آئی ہے جب القدس اور اس کے اطراف میں یہودی دائیں بازو کے گروپوں کے فلیگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے پہلے ہی علاقے میں شدید کشیدگی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کے فلیگ مارچ کو محفوظ بنانے کے لیے القدس میں 3 ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔مزید برآں اسرائیلی فوج نے علی الصبح مغربی کنارے کے شہر نابلس پر بھی دھاوا بول دیا ۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

ان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔ نابلس میں ہلال احمر کے ترجمان احمد جبریل کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ربڑ سے ملفوف دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ انٹرنیٹ پر جاری تصاویر میں فوج کو اولڈ سٹی کی گلیوں میں آنسو گیس پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں