ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی طبیعت ناساز، شوکت خانم میں طبی معائنہ

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رات گئے طبیعت ناساز ہونے پر چیک اپ کے لیے شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان دوپہر سے معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے۔ ان کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں رات گئے شوکت خانم اسپتال لایا گیا جہاں تقریبا 4 گھنٹے ان کا طبی معائنہ جاری رہا۔

سابق وزیر اعظم کو طبی معائنے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے واپس اپنی رہائشگاہ زمان پارک روانہ ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں