ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا ملک سے دوستی نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

لاہور:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس لاہور اور پشاور ریڈیو اسٹیشن سمیت ملک میں قومی سلامتی کے اہم اداروں پر شر پسندوں کا حملے قابل مذمت ہیں، پوری قوم 9 مئی کے واقعہ پر افسردہ ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ملک بھر میں ہونے والے 9 مئی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایسے واقعات سے ملک کی بدنامی اور دنیا میں جگ ہنسائی ہوتی ہے، آپس میں سیاسی اختلافات رکھیں لیکن ملک کو نقصان نہ پہنچائیں، قومی سلامتی اور املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت ملک سے دوستی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن اس شر پسند واقعہ کی پر زور مذمت کر رہا ہے، میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ کوئی محب وطن اپنے ملک اور اداروں کیخلاف اس حد تک جا سکتا ہے، پوری پاکستانی قوم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جو لوگ پاکستان میں رہتے ہیں اورجو پاکستانی بیرون ملک قیام پذیر ہیں سب لوگ اس واقعہ پر بہت دکھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں