ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی؛ 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

 اسلام آباد: سعودی عرب میں مکہ میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ 

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ جدہ میں پاکستان قونصلیٹ مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ متاثرین اور ان کے اہلخانہ کی مدد کی جاسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ ہوٹل کی تیسری منزل کے ایک کمرے میں بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کمروں میں پھیلا گئی۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں