ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا: 9، 10 مئی کے پرتشدد احتجاج میں ملوث 800 سے زائد افراد گرفتار

  پشاور :  خیبرپختونخوا (کے پی)میں 9 اور 10 مئی کے پرتشدد احتجاج سے متعلق دہشت گردی کے 18 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 809 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق  دہشت گری کے مقدمات میں نامزد ملزمان میں سابق صوبائی وزرا اور سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔ پشاور  ریجن میں 5، کوہاٹ ریجن میں 4  اور مردان ریجن میں دہشت گری کی 3 ایف آئی آرز درج ہیں۔

پشاور میں 267، مردان میں 216  اور کوہاٹ میں 114 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آرز میں نامزد تمام صوبائی وزرا اوربیشتر اراکین اسمبلی 9 مئی سے روپوش ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں