ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سسرال میں 40 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کروانے والا داماد ساتھیوں سمیت گرفتار

  کراچی: کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے لکھنؤ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات کا معمہ حل کر کے مدعی مقدمہ کے بہنوئی کو دیگر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا. 

تفصیلات کے مطابق واردات کے دوران 40 لاکھ روپے کی رقم بینک اکاؤنٹ سے آئن لائن ٹرانسفر کرائی گئی تھی جبکہ ملزمان 50 ہزار روپے نقدی ، 3 موبائل فونز اور 4 قیمتی گھڑیوں لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ واردات گزشتہ مہینے ہوئی تھی تاہم پولیس نے جیوفینسگ اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر ملزم کاشف اور اس کے دیگر 2 ساتھیوں غلام رسول اور غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر کے 3 موبائل فونز اور 4 قیمتی گھڑیاں برآمد کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن ٹرانسفر کی گئی 40 لاکھ روپے کی رقم بھی مدعی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرا دی گئی ہے ، پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں