ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام جماعت اسلامی کو منتخب کر کے بدعنوانوں سے جان چھڑائیں، میاں اسلم

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر کرپٹ عناصر سے جان چھڑائیں۔

میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت مہنگائی، بیروزگاری،بدامنی کے خاتمے کے وعدوں اور دعووں کے ساتھ برسراقتدار آئی تھیں مگر افسوس کہ آج ملک میں مہنگائی کے تمام رکارڈ ٹوٹ چکے، لاکھوں نوجوان بیروزگاری سے تنگ آکر ملک چھوڑ چکے ہیں جبکہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے کارخانے بند ہورہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل آئی ٹین ٹو کے دورے کے موقع پر شہریوں سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا

ان کا کہنا تھاکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود آج مائیں بہنیں اور بزرگ آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہوکر اپنی جانیں دے رہے ہیں، عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر کرپٹ عناصر سے جان چھڑائیں۔ ۔میاں محمد اسلم نے کہا عام آدمی بھو ک اور افلاس کا شکار ہے

میاں اسلم کا کہنا تھا کہعوام نے بار بار آزمودہ چہرے اور بوسیدہ نظام آزما کر دیکھ لیا ہے ، لیکن قوم کے حالات نہیں بد لے ، عوام اس بار جماعت اسلامی کو ووٹ دے ہم منتخب ہو کر عوام کی محرمیوں کا ازالہ کر یں گے، ثابت ہوگیا محض اقتدار نہیں بلکہ قابلیت،اخلاص اوردیانتداری سے ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کرترقی کی شاہراہ پرگامزن کیا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں