ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذیقعد پیر کو ہوگی

 لاہور: ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں کل 21 مئی اتوار کو 30 شوال جبکہ 22 مئی سوموار کو یکم ذیقعد 1444ھ ہوگی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہ ذیقعد 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات، سپارکوکے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں ذیقعد کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں