ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدنان شاہ ٹیپو کی کینز فیسٹیول میں شرکت، ساتھی فنکاروں کی مبارکباد

  کراچی: پاکستانی اداکار اور کامیڈین عدنان شاہ ٹیپو کی کینز فلم فیسٹیول میں شرکت اور ان کی فلم ’ان فلیمز‘ کے ورلڈ پریمیئر پر شوبز فنکاروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اداکار کو مبارکباد دی ہے۔ 

پاکستانی و کینیڈین ڈائریکٹر ضرار خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر فلم ’ان فلیمز‘ کو کینز فلم فیسٹیول کے عالمی میلے میں ورلڈ پریمیئر کا اعزاز ملا اور فلم 27 مئی تک کینز میں دکھائی جائے گی۔

اداکارہ حرامانی نے بڑی خبر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے عدنان شاہ کو لکھا کہ ’’آپ اس کے مستحق ہیں اور مجھے آپ پر فخر ہے، آپ ایک شاندار اداکار ہیں‘‘۔

زویا اختر نے عدنان شاہ کی کامیابی کو ملک کے لئے فخر قرار دیتے ہوئے اداکار کو ملک کیلئے فخر قرار دیا ہے۔

ثروت گیلانی، جو پچھلے برس اپنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کیلئے کینز میں موجود تھیں انہوں نے ’ان فلیمز‘ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یاسر حسین اور امر خان نے عدنان شاہ ٹیپو کی کینز فیسٹیول میں موجودگی کو پاکستان کیلئے ایک بہترین پیشکش قرار دیتے ہوئے فلم کی پوری ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں