ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ٹی10لیگ کے افتتاحی سیزن کا اعلان

اسلام آباد:ابوظہبی ٹی10لیگ کے منتظمین نے امریکی ٹی10لیگ کے افتتاحی سیزن کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا کی سرزمین پر دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی10کا ایڈیشن امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں کھیلا جائے گا،یو ایس ماسٹرز ٹی10لیگ کے منتظمین کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں سابق کپتان مصباح الحق، نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر کورے اینڈرسن، ٹی10گلوبل اسپورٹس کے چیئرمین نواب شاہ جی الملک، کوآرگنائزر امت پٹیل شریک تھے۔

اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ پرانے کھلاڑی دوبارہ کھیلیں اور مجھے یقین ہے کہ یو ایس ماسٹرز ٹی 10کامیاب ہوگا،منتظمین کی جانب سے یو ایس ٹی10کا لوگو بھی متعارف کرایا گیا، ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں شرکت کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں