ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مزید ایک وکٹ گرگئی جلیل شرقپوری کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف  کی مزید ایک وکٹ گرگئی ، مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلیل شرقپوری نے کہا  ہے کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا ممکن نہیں، 9 مئی سے قبل ہی اسد عمر کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ9 مئی کے واقعات کیوں ہوئے؟

ان کا کہناتھا  کہ پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے، پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کیلیے قربانیاں دیں ہیں، جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد سے پی ٹی آئی کے متعدد صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین مستعفی ہوکر پارٹی چھوڑگئے ہیں، بعض نے تو سیاست سے ہی علیحدگی کا اعلان کیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں