ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کیدوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے ہیں کہ نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے۔

سپریم کورٹ میں نیب ملزم ندیم حمید شیخ کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کی نیب درخواست پرسماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم کیاکاؤنٹس میں کتنی رقم ہے جو منجمد کرنی ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بینک اکاونٹ کا فریزنگ آرڈر درکار ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے؟ نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے، نیب صرف 48 ہزار روپے کے پیچھے پڑا ہے،48 کروڑہوتے تو بات بھی تھی۔

 دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ نیب فیئر نہیں ہے، نیب کو ایسی درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔عدالت کے اظہاربرہمی کے بعد نیب نے درخواست واپس لے لی جس پر سیم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں