ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: میکسیکو سرحد پر کار ریلی میں فائرنگ، 10 ہلاک، 19 زخمی

واشنگٹن: میکسیکو،امریکی سرحد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کار ریلی پر فائرنگ کردی، ملزمان 10 افراد کو قتل اور 19 کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی سرحد سے تقریبا 73 میل دور، باجا جزیرہ نما کے ساحل پر واقع سین ویسینٹے میں پیش آیا۔ حملہ آوروں نے گھات لگا کر کار ریلی کے شرکا کو نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گیس اسٹیشن پر کھڑی دو وینز میں بندوق بردار ملزمان گھات لگائے موجود تھے جیسے ہی ریلی پہنچی، ملزمان وین سے رائفلیں لے کر نکلے اور اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ واقعے کے محرکات کا بھی اندازہ نہیں کیا جا سکا ہے جس پر پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسپتال میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 19 میں سے 7 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں