ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی میں ڈیپوٹیشن پر بھجوائے گئے اب واپس رپورٹ کررہے ہیں، بابراعوان

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ڈیپوٹیشن پر بھجوائے گئے لوگ اب واپس رپورٹ کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسد عمر کے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وپ واپس جا رہے ہیں جو ڈیپوٹیشن پر بھجوائے گئے تھے۔ اب انہیں کہا گیا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب مل کر ایک ووٹ نہیں توڑ سکتے۔ عمران خان کے ساتھ میں کھڑا ہوں، کروڑوں لوگ کھڑے ہیں اور ہم کوئی چھپے ہوئے لوگ نہیں ہیں کسی کاغذی شیر کی طرح۔  ہم میدان میں کھڑے ہیں اور اس ملک کو ہم ٹھیک کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں