ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے یوکرینی پائلٹوں کی ایف۔16 تربیت شروع کر دی

یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی  جوزف بوریل نے کہا ہے کہ پولینڈ سمیت متعدد ممالک میں یوکرین کے پائلٹوں کی ایف۔16 تربیت شروع ہو گئی ہے۔

بوریل نے ، یورپی یونین وزرائے دفاع  اجلاس سے قبل ذرائع ابلاغ کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "مجھے خوشی ہے کہ آخر کار یوکرین کے پائلٹوں  کو ایف۔16 کی تربیت دینا شروع کر دی گئی ہے۔ اس تربیت  کی تکمیل میں وقت لگے لگا لیکن تربیت جس قدر جلد مکمل ہو جائے اسی قدر اچھا ہو گا”۔

بوریل نے کہا ہے کہ جن ممالک میں تربیت دی جا رہی ہے ان میں سے ایک پولینڈ ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ یورپی یونین ممالک کی طرف سے یوکرین کو اسلحہ اور ایمونیشن کی فراہمی کی خاطر مشترکہ خرید و فروخت کا عمل کس مرحلے میں ہے؟ بوریل نے مرحلے میں پیش رفت کا ذکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے جاپان میں منعقدہ جی۔20 اجلاس میں یوکرین کو ایف۔16 جنگی طیاروں کی فراہمی  کا راستہ ہموار ہو گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں